نئی دہلی:17/اگست(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)جنتا دل یوناٹیڈ (جے ڈی یو) کے سینئر لیڈر شرد یادو کی قیادت میں ہوئی مشترکہ ورثہ اجلاس پر نشانہ لگاتے ہوئے بی جے پی نے اسے ہارے ہوئے لوگوں کی تنظیم قرار دیا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ ہارے ہوئے لوگوں کی تنظیم مشترکہ ورثے کی بات کر رہی ہے۔ لگے ہاتھ انہوں نے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔شرد یادو نے یہاں گروپوں میں بٹے جنتا دل کے رہنماؤں سمیت کانگریس اوراپوزیشن کے رہنماؤں کے اجلاس طلب کیا۔اجلاس 2019 کے عام انتخابات کو مرکز میں رکھ کر مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کے لئے تھا۔ اس اجلاس میں کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے بی جے پی اور سنگھ پر سیدھا حملہ بولا جس کے جواب میں روی شنکر نے کہا کہ راہل گاندھی اب تقریر نہیں دیتے، بلکہ پڑھتے ہیں۔
مرکزی وزیر نے شرد یادو پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاست شروع ہوئی جے پی کے مراحل میں بیٹھ کر، آج وہ راہل گاندھی کے ساتھ بیٹھ کر اپنے کو بہت باغ باغ محسوس کر رہے ہیں۔ یہ ڈرے ہوئے لوگوں کا اتحاد ہے، یہ مودی جی سے ڈرے ہوئے ہیں، بی جے پی سے ڈرے ہوئے ہیں۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے کانگریس میں لوگوں کو ایسا ڈرا کر رکھا ہے کہ بار بار پارٹی کے ہارنے کے باوجود کوئی جواب نہیں مانگ پا رہا۔ اس کے برعکس بی جے پی جمہوری طور پر کام کرتی ہے۔